دنیا

اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے: چین

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی بستیوں اور جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عمل کریں ، فلسطینی عوام کے اور جائز قومی مفادات کا تحفظ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری کو مسئلے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں چین کے مستقل نمائندے لیو جی یی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائی بند کردینی چاہئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button