دنیا

روس کے ساتھ بہترتعلقات دنیا کے مفاد میں ہیں،اوباما

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )براک اوباما نے بطورامریکی صدراپنی آخری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بہترتعلقات دنیا کے مفاد میں ہیں،پیوٹن کے دورمیں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا۔امریکی صدربراک اوباما نے اپنے 8سالہ دورکو ڈیڑہ گھنٹے کی پریس کانفرنس میں پیش کردیا۔
بطورامریکی صدرآخری پریس کانفرنس میں اوباما نے کہا کہ پیوٹن دورمیں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا،امریکا اوردنیا کے مفاد کی خاطر روس کےساتھ بہترتعلقات ہیں۔براک اوباما نے واضح کیا کہ روس پرپابندیاں یوکرین کی آزادخودمختاری ختم کرنےکے باعث لگائیں،انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ روس کے ساتھ کام کرتے رہیں۔
مشرق وسطی ٰ کے تنازعے پربات کرتے ہوئے امریکی صدربولے کہ فلسطین اوراسرائیل کا حل امن مذاکرات میں ہےاورتنازعے کا دو ریاستی حل فلسطین اوراسرائیل کے مفاد میں ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرسکتےہیں۔اوباما نے اقوام متحدہ کی اسرائیل کے خلاف قرارداد کا ذکر بھی کیا اورکہا کہ کئی عشروں کے بعد اسرائیل کیلئے انتباہ لازمی تھا۔
میڈیا کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کو میرے احتساب کا حق ہے۔میڈیا ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور میڈیا اسی طرح اپنا کام جاری رکھے۔براک اوباما نے بتایا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اپنی فیملی کو وقت دیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ لکھیں اور خاموش رہیں گے ۔
امریکی صدرنے کہا کہ انھوں نے عالمی امور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورے دیئےہیں ۔ٹرمپ کے مشیر ان کی رائے کو قائم کرنے میں مدد اور رہنما فراہم کریں ۔وکی لیکس کا ذکرکرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ سائبر دورمیں جمہوریت کا تحفظ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے۔براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا بڑا ملک ہے،انھیں چھوٹے ملک پر قبضہ زیب نہیں دیتا،کیوبا کےساتھ تعلقات کے حوالے سے اوباما نے کہا کہ سیاسی استحصال پر کیوبا سے اختلافات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button