پاکستان

پاک فوج کےوقار کو فرائض کی انجام دہی سے برقرار رکھا جائے،آرمی چیف

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے جس کے وقار کو فرائض کی انجام دہی سے برقرار رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم اور کھاریاں گیریژنز کا دورہ کیا۔

ہیڈکوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جہلم میں پارا رینجرز کا دورہ کیا اور آرمی فائرنگ مقابلوں کے اختتامی سیشن کا معائنہ کیا۔

چار ہفتوں پر مشتمل فائرنگ مقابلوں میں ملک بھر سے 667 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

مقابلوں کی منفرد بات مختلف آپریشنز میں زخمی ہونے والے 86 افسران کا حصہ لینا تھا۔

بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن ’ضرب عضب‘ کے حصے کے طور پر مختلف انسداد دہشت آپریشنز میں ان کی خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے اور زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے، جس کی ساکھ اور وقار کو کارکردگی اور فرائض سے برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button