دنیا

یمن:ہر 10 منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہو رہا ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ بیماری یا غذائی قلت کی وجہ سے موت کی آغوش میں سو جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق، یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غذائی قلت اور بیماری کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچے کی موت ہو رہی ہے۔
یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ 20 لاکھ سے زیادہ یمنی بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان کو فوری طور پر طبی سہولیات اور غذاء کی ضرورت ہے۔ یونیسف کے بیان میں آیا ہے کہ یمن میں ہر 10 منٹ پر میں ایک یمنی بچہ اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو جاتا ہے جس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی بچوں کو لاحق بیماریوں میں غذائی قلت، دست اور سانس لینے کی نلی میں انفکشن کا نام لیا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی بچوں کی تعداد جو 2014 میں غذائی قلت کا شکار تھے ان میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک تقریبا 10 ہزار عام شہری جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button