دنیا

افغان طالبان کا نئے امریکی صدر سے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ

افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر توجہ دیں اور امریکی فوجیوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکال لیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکہ کو اب ایسی پالیسی اختیار کرنی چاہیے جو دوسری قوموں کی آزادی اور خود مختاری کیلئے نقصان کا باعث نہ ہو’۔انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے، انھوں نے کہا کہ جنگ ناکام ہوچکی ہے اور یہ امریکہ کی فوج اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button