یمن

یمن میں بدھ کے روز سے فائر بندی کا نفاذ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں بدھ کے روز سے فائر بندی پر عمل شروع ہو جائے گا۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کے تمام گروہوں اور جماعتوں نے انھیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ بدھ کی رات بارہ بجے سے ایک منٹ قبل بہتّر گھنٹے کی فائر بندی کا نفاذ شروع ہو جائے گا اور بہتّر گھنٹے کی فائر بندی کی اس مدّت میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی یمن میں فائر بندی کے نفاذ سے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button