مقبوضہ فلسطین

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کی شہادت

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی کو قلندیا شہر میں شہید کیا۔ صیہونی فوجیوں نے صیہونی حکومت کے سابق صدر شیمون پیریز کی آخری رسومات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے اس بہانے سے اس فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کیا کہ یہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

دوسری جانب ایک فلسطینی نوجوان احمد اسعد عیسی میط جو حماس کی فوج شاخ کا رکن تھا، جمعہ کی رات بیت حانون میں صیہونی حکومت کے حملوں میں ایک نہ پھٹنے والے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان اسرائیل بم کی زہریلی گیس کا نشانہ بنا ہے۔

فلسطین سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر اس علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

صیہونیوں نے غزہ پٹی کے البریج کیمپ کے مشرقی علاقوں پر فائرنگ کی جس میں پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button