یمن

جنوبی یمن میں جھڑپیں

یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی سے وابستہ ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصاراللہ کے جوانوں اور یمنی فوج کی منصور ہادی کے فوجیوں کے ساتھ ہونے والی گزشتہ دو روز کی جھڑپوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

تحریک انصاراللہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ منصور ہادی کے وفد کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یمن میں جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے۔

درایں اثنا فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ انصاراللہ کے جوانوں نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان کے قریبی علاقوں میں کارروائیاں کر کے سعودی فوجیوں کو جانی نقصان پہنچایا ہے۔

صنعا میں انصاراللہ کے ایک عہدیدار نے اس بارے میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں انصاراللہ کے جوانوں نے جبل دخان پہاڑی پر قبضہ کرنے کے علاوہ اس علاقے کے ایک اہم اڈے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن فورس کا ایک کمانڈر بھی مارا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button