دنیا

حج کے دوران سولہ مصری عازمین حج جاں بحق

مصر کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال سفر حج کے دوران اب تک سولہ مصری عازمین حج جاں بحق ہوچکے ہیں

مصر کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک مصری عازم حج کی موت واقع ہوجانے کے بعد اب تک سفر حج کے دوران جاں بحق ہونےوالے مصری عازمین حج کی تعداد سولہ ہوگئی ہے –

اس سے پہلے پندرہ مصری عازمین جسمانی کمزوری کے باعث سفر حج میں جاں بحق ہوچکے ہیں – قبل ازیں مصر کے حج مشن کے سربراہ اور مصر کے وزیرمنصوبہ بندی اشرف العربی نے کہاتھا کہ اس سال مصر سے باسٹھ ہزار پانچ سو گیارہ عازمین حج مناسک حج ادا کریں گے –

واضح رہے کہ لبنان کے روزنامہ الاخبار نے سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے جو رپورٹ دی تھی اس کے مطابق گذشتہ برس منیٰ کے حادثے میں جن ملکوں کے حاجی سب سے زیادہ شہید ہوئے تھے ان میں ایران کے ساتھ ساتھ مصر بھی شامل تھا لیکن مصر نے سعودی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب اپنے حاجیوں کے جاں بحق ہوجانے پر ایک لفظ بھی اعتراض نہیں کیا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button