دنیا

ایران کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے لئے امریکی حکومت کی دشمنی

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے تحقیقاتی مرکز میں ایران کے مسائل کے سینئر تجزیہ نگار "کنث کزمان” نے بجٹ کی تفصیلات کے حوالے سے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کی گذشتہ حکومتوں نے دوہزار چار سے اب تک ” جمہوری ترقی ” اور انسانی حقوق سے موسوم منصوبوں کے تحت ایران میں واشنگٹن کے مدنظر تبدیلیاں لانے کے لئے ، اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں-

کنث کزمان نے ” خلیج فارس کی سلامتی اور امریکی پالیسی ” کے عنوان سے ایک رپورٹ میں، جسے انہوں نے انیس اگست کو کانگریس کے تحقیقاتی مرکز کو پیش کی ہے، دعوی کیا ہے کہ جس چیز کو امریکی حکومتوں اور امریکی کانگریس کی کوششوں کا نام دیا جا رہا ہے اسے ایران کی حکومت کا تختہ پلٹنے سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ امریکی حکام، جمہوریت کی ترویج اور انسانی حقوق کی پابندیوں کے ذریعے ایران میں سیاسی تبدیلیاں لانے کے درپے رہے ہیں-

امریکہ میں ڈموکریٹ اور ریپبلیکن دونوں پارٹیوں کی مختلف حکومتوں کے حکام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ، ایران سے دشمنانہ برتاؤ کیا ہے-

امریکہ کی مختلف حکومتوں نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور دہشت گرد گروہ منافقین کی مدد و حمایت کرنے کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دشمنانہ برتاؤ روا رکھا ہے- البتہ ان کی اس دشمنی سے امریکییوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا –

متعلقہ مضامین

Back to top button