مقبوضہ فلسطین

فلسطین: بیت اللحم میں فوجی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی

غرب اردن کے علاقے "بیت اللحم” میں اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ہراساں کرنے کے مقصد سے پکڑ‌ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جس کے تحت اب تک متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس دوران فلسطینوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرنے کے لئے بیت اللحم کے علاقے میں کئی صنعتی یونٹوں کو کسی معقول وجہ کے بغیر بند کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق بیت اللحم کے مرکز میں واقع ایک فلسطینی ریسٹورینٹ کو بند کرنے کے بعد اس کے تمام ملازمین کو صیہونی فوجی گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ صیہونی حکام اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے تحت فلسطینوں پر مسلح ہونے کا الزام لگاتے ہیں اور اسی بہانے سے ان کو آئے دن تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button