پاکستان

ملی وحدت کو قائم رکھ کر دشمنان اھلبیت (ع) کی سازشوں کو ناکام بنائیں ، علامہ راجہ ناصر کی اپیل

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت کے کارکنوں اور ملت جعفریہ سے اپیل کی ھے کہ وہ ھر قیمت پہ ملی وحدت کو قائم رکھیں تاکہ مکتب اھلبیت (ع) کے دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ھوسکیں ۔

 

گذشتہ روز سوشل میڈیا پہ جاری ایک پیغام میں علامہ راج ناصر عباس کی یہ اپیل سامنے آئی ھے جس کا مکمل متن ذیل میں ہے۔

 

السلام علیکم ، میری اپنے تمام دوستوں اور مجلس کے ساتھیوں کی خدمت میں گزارش هے کہ همیں دشمن اندرونی محاذ بنا کر اس میں الجهانا چاہتا هے آپس میں ایکدوسرے کے خلاف مشغول رکهنا چاہتا هے،وہ آپ کا براہ راست مقابلہ نہیں کر سکتا ،وہ آپ سے خوف زدہ هے ،آپ شهید مظلوم علامہ عارف حسینی رہ کے افکار، سیرت اور کردار کے وارث هیں ،آپ اس عصر کے نمرودوں ، فرعونوں،اور یزیدوں کو شکست دینے والوں اور انکے اقتدار کے بتکدے کو توڑنے والے امام خمینی اور رهبر معظم کے پیرو هیں.دشمن آپ کی کمٹمنت ، ثابت قدمی، بصیرت ،شجاعت،جواں مردی صبر اور استقامت سے بخوبی آگاہ هے اور آپ کو اپنے مکروہ عزائم میں رکاوٹ سمجهتا هے.لهذا دشمن هماری توانائیوں کو اندرونی محاذ میں الجها کر ضائعہ کرنا چاهتا هے ،بنا بر ایں هماری توجہ پاکستان کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد پر مرکوز رهے ،اپنے اندرونی لوگ آیندہ دنوں میں ممکن هے ایک بڑی پروپیگنڈہ مهم شروع کریں اپنے آپ کو اس وحدت شکن پروپیگنڈہ مهم سے الگ تهلگ رکهیں .اور اپنے ان دوستوں کے بارے خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ انکے دل همارے بارے نرم هو جائیں .اگر کوئی مجهے دشنام دیتا هے یا میری توهیں کرتا هے تو قرآن راستہ اپنائیں و اذا مروا باللغو مروا کراما .اللہ تعالی هماری قوم اور ملت کو سر بلند کرے اور اپنے دشمنوں پر غلبہ عطا کرے۔

 

واضح رھے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ پیغام اسوقت سامنے ایا ھے کہ جب سوشل میڈیا اور خاص محافل میں گذشتہ چند مہینوں سے ایک فتنہ پرست گروہ جیّد علماء کرام ، ملی تنظیموں ، ذاکرین اھلبیت (ع) اور بالخصوص مجلس وحدت المسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائریشن اور علامہ راجہ ناصر عباس کے خلاف شدید پروپیگنڈے میں مصروف ھے تاکہ دشمنان اھلبیت (ع) کی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنا کر ملت کو باھمی دست و گریبان کیا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button