یمن

سعودی عرب کو یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا انتباہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے یمن کے خلاف وحشیانہ اقدامات کے نتائج پر سعودی عرب کو سخت انتباہ دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت کے امن مذاکرات میں انصاراللہ کا وفد، اتمام حجّت کے لئے اپنے وقار اور حیثت و اصول کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کچھ مراعات دینے کے لئے تیار تھا جن میں بعض مراعات بہت سخت اور مشکل بھی تھیں، مگر مقابل فریق پھر واپس زیرو پوائنٹ پر پہنچ گیا اور اب وہ یمنی قوم کے تسلیم ہو جانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحران یمن کے عملی راہ حل موجود ہیں اور تحریک انصاراللہ نے بہت سے راہ حلوں کی تجویز بھی پیش کی لیکن اگر مقابل فریق نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ انھوں نے کہا کہ مقابل فریق کو یہ جان لینا چاہئے کہ انصاراللہ، جتنی امن کی خواہاں ہے اتنا ہی جنگ کے لئے بھی تیار ہے۔ تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ انصاراللہ کی استقامت، اصول و اقدار کی حامل ہے کہ جس کی وہ مکمل پابند ہے۔ انھوں نے صدر اسلام میں پائے جانے والے نفاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ منافقین کی ثقافت، بظاہر اسلامی مگر باطن میں اسلام کے مکمل منافی ہے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ نفاق کا دھڑا اس وقت امت مسلمہ کے دشمنوں کے ساتھ ہے جو منافقین کے ساتھ مل کر اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button