مقبوضہ فلسطین

فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک صیھونی فوجی افسر زخمی

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق  بیت لحم اور بیت المقدس کے درمیان فلسطینی مجاہدین اورغاصب صیہونی فوجیوں میں جھڑپ ہوگئی ۔ اس جھڑپ میں ایک صیہونی فوجی افسر زخمی ہوگیا۔ اس جھڑپ کے سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

فلسطین سے ملنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نور شمس کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی رہنما مہدی فیاض کے گھر پر حملہ کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے نابلس پر حملہ کرکے غرب اردن کے ایک گاؤں بیتا کا راستہ بند کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے گاؤں بیتا کے راستے پر سیمنٹ کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اس علاقے میں فلسطینی عوام کی رفت وآمد روک دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button