یمن

یمن کے صوبہ شبوہ پر امریکہ کا ڈرون حملہ

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سیکورٹی حکام نے پیر کے دن کہا ہے کہ یمن کے صوبہ شبوہ پر امریکی ڈرون حملے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکہ کے سیکورٹی حکام نے مزید کہا ہے کہ اس حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اس ڈرون حملے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے۔

امریکہ اس بات کا مدعی ہے کہ وہ دہشت گردوں پر حملے کے لئے ڈرون حملے کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ یمن کے بہت سے عام شہری امریکی ڈرون حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ امریکہ سنہ دو ہزار دو سے یمن کے مختلف علاقوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بناتا چلا آرہا ہے۔ یمن کے عوام امریکہ کے ڈرون حملوں میں مخالف ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ کے ڈرون حملے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button