عراق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کی الغد پریس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مشرقی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چار عراقی شہری جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء ایک دہشت گرد نے شمالی بغداد میں واقع التاجی پناہ گزیں کیمپ میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں واقع فلوجہ شہر میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مسلسل کامیابیوں کے بعد دہشت گرد گروہ داعش اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اب اس ملک کے دارالحکومت میں عام شہریوں کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button