پاکستان

بھوک ہڑتال پانچواں روز : قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی کی آمد ،مطالبات کی مکمل حمایت کا ااعلان

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں شیعہ حقوق کے لئے لگایا گیا بھوک ہڑتال کیمپ پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے،جبکہ اپوزیشن اور مذہبی جماعتوں کے وفود مسلسل اس کیمپ میں آکر اظہار ہمدردی کررہے ہیں تاہم حکومت اور اسٹبلیشمنٹ مسلسل خاموش ہے جو اس بات کی دلیل ہے وہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعیت علما پاکستان ( نیازی ) گروپ کا اعلی سطحی وفد تنظیم کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی کے زیر سربراہی میں بھوک ہڑتال کیمپ شریک ہوا اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس  سے اظہار یکجہتی اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے، اس موقع پر پیر معصوم نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عبا کا تحفہ بھی دیا جو وہ کربلا سے لائے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button