پاکستان

تحریک جعفریہ کے بزرگ رہنما غلام شبیر خان انتقال کرگئے

شیعیت نیوز: تحریک جعفریہ پاکستان کے بزرگ رہنما غلام شبیر خان انتقال کرگئے، اطلاعات کے مطابق سرگودھا میں تحریک جعفریہ پاکستان کے رہنماغلام شبیر خان کا انتقال ہوگیا تھاجنکی نماز جنازہ میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی شرکت اور نماز جنازہ پڑھائی
جناب غلام شبیر خان کےجنازے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ” تشیع کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو پاؤں تلے روندھ دیا اور اس میں غلام شبیر مرحوم ساتھ تھے ,اسمبلی اور سینٹ میں تشیع کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر انکا راستہ بند کیا ہے ,یہ سن کر دماغ پھٹتا ہے کہ مجلس سید الشہدا کرنے پر بانیان کے خلاف مقدمے درج کیے گئے ہیں آج بھی کہتا ہوں کہ مجلس کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں, شیعت کے خلاف فتوی دینے والے آج گندگی میں ہیں جبکہ تشیع قومی دھارے میں شریک ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button