مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کا جواب

صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

فلسطین کی الان ویب سائٹ کی کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے جوانوں نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع علاقے ناحال عوز میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس سے قبل بدھ کی رات غاصب صیہونی حکومت کے توپ خانے اور لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو کئی بار اپنی جارحیت کا نشنہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کی جارحیت اس علاقے میں فائر بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت کے بعد اسی سال اگست میں مصر کی ثالثی سے فائر بندی کا ایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں دو ہزار تین سو فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button