پاکستان

داعش کے قاسم خراسانی نے بھی عامر لیاقت کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی

شیعیت نیوز: تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو قتل کرنےکے منصوبے کے انکشاف کے بعد اب باقاعدہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دولت امارات اسلامی (داعش) نے بھی عامر لیاقت حسین کو بہر طور قتل کرنے کا عزم کرتےہوئے اعلان کیا ہےکہ’’مولانا عامر لیاقت حسین! تُو ۲۰۱۴ ء میں ہمارے ہاتھوں سے بچ گیا تھا جس کے بعد ہمارے بڑوں نے ہماری مخالفت کی تھی مگر اب تیرا بچنا ناممکن ہے ہم خوارج یا جہنم کے کتے نہیں بلکہ ہمارے نزدیک پاکستانی فوج کے آلہ کار جہنم کے کتے ہیں جو مشرکین کے دوست ہیں، تُو بھی فوج کا اور مشرکوں کا دوست ہے، ان شاء اللہ اگر ہم تجھے ضرور واصلِ جہنم کریں گے ‘‘۔یہ تازہ دھمکی دولتِ اسلامی (داعش) خراسان کے قاسم خراسانی نے جیو نیوز پر معروف اینکر اور سینئر تجزیہ نگار حامد میر کے ساتھ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے داعش اور طالبان کے خلاف کھل کر گفتگو کرنے اور رسول کریمﷺ نے اِن خوارج کے بارےمیں جو ارشاد فرمایا ہے وہ بیان کرنے کے بعد دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ 18 مارچ سے لے کر اب تک یعنی ’’جنگ‘‘ اخبار کی کاپی پریس میں جانے تک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو وفاقی حکومت اورسندھ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی سیکیوریٹی نہیں دی گئی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button