پاکستان

یوم پاکستان ملی جو ش و جذبے سے منایا گیا،ملکی استحکام کیلئے دعائیں

شیعیت نیوز: کراچی میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا دن کاآغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیںیوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں گورنر اور وزیر اعلی سندھ، سندھ کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔سینئروزیر نثار کھوڑو، منظور وسان، کمشنر کراچی اور شرمیلا فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پاکستان نیوی کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر سلامی پیش کی اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔علاوہ ازیں مختلف سیاسی،سماجی رہنمائوں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button