پاکستان

پرویز مشرف کی روانگی، حکومت کے رہنےکا جواز ختم ہو گیا،علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز:  شیعہ علماٗ کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کے خلا ف غداری ،آئین شکنی ،قتل اور ایسے بے پناہ الزامات و مقدمات قائم کئے گئے اور بلند بانگ د عوے کئے گئے لیکن اس کے باوجود اُ ن کا نام زائد المیعاد ہونے کے باعث ای سی ایل لسٹ سے خارج کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ ملک سے باہر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں کرسکتی تو حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو جا تا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کواگر چند گھنٹوں میں ای سی ایل لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے تو پھرحکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے زائد المیعاد ہو نے کی وجہ سے خارج ہونے کے ایک سال 4ماہ گذر جانے کے باوجود تحریک جعفریہ جیسی پُرامن ،محب وطن جماعت کو بد نام زما نہ لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا گیا ؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن نظر یہ آرہا ہے کہ وہ بھی بے بس ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button