پاکستان

پشاور میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں افواج پاکستان کا کرنل شہید

نمائندے کے  مطابق حیات آباد میں رِنگ روڈ کے قریب گھات لگائے افراد نے کرنل طارق غفور کو نشانہ بنایا۔

کرنل طارق غفور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ کوئٹہ میں تعینات تھے اور جس وقت اُن پر فائرنگ کی گئی وہ پشاور میں اپنے پیٹرول پمپ پر موجود تھے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کاشف ذوالفقار کے مطابق ہلاک ہونے والے کرنل طارق غفور حاضر سروس تھے اور ان کو جمعہ کی نماز کے لیے جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو کی گئی ای میل میں کرنل طارق غفور کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حیات آباد خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کا پوش علاقہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button