عراق

عراق کی جانب سے شام میں زمینی فوجی مداخلت کی مخالفت

 عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کے اندرونی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں زمینی فوجی مداخلت سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو جائے گی جس سے عراق اور پورے علاقے کے لئے ابتر نتائج برآمد ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں زمینی فوجی مداخلت کے نتیجے میں علاقے کے تمام ملکوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ شام کے بحران کو سیاسی اور اس ملک کے امور کو شامی عوام کے سپرد کئے جانے کے ذریعے بہترین طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تاکہ شامی عوام اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے اپنے ملک کا مستقبل خود طے کریں۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک، ان دہشت گردوں کے خلاف مہم کے بہانے کہ جن کی وہ خود حمایت کرتے ہیں، شام میں زمینی فوج بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button