یمن

صنعا میں پانی کی تنصیات پر سعودی عرب کی بمباری

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے نہدین نامی علاقے میں واقع پانی کے ذخائر پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔ نہدین کے پانی کے ذخائر اور پمپنگ اسٹیشن کی تباہی کی وجہ سے شہر کی تیس ہزار سے زیادہ آبادی پینے کے پانی سے محروم ہوگئی ہے۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز نہدین کے پمپنگ اسٹیشن اور کلورین کے گودام کو بھی بمباری کر کے تباہ کر دیا تھا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبے مآرب میں واقع سقام ڈیم پر بھی بمباری کی ہے جس سے اس ڈیم کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ چھبیس مارچ سے جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔ یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملے کیے ہیں۔ شمال مغربی صوبے حجہ کے علاقے میدی میں یمنی فوج کے اچانک حملے میں سعودی فوجی اتحاد کی تین گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button