یمن

یمن، شہر تعز کی صورت حال پر خوراک کی عالمی تنظیم کی تشویش

ذرا‏ئع کے مطابق خوراک کی عالمی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کے شہر تعز کے عوام کو، گذشتہ کئی ہفتوں سے غذائی اشیاء سمیت مختلف بنیادی ضروریات کی شدید قلّت کا سامنا ہے جبکہ متاثرہ افراد کو غذائی اشیاء پہنچانے میں کافی مسائل و مشکلات پیش آ رہی ہیں جنھیں اگر حل نہ کیا گیا تو صورت حال اور زیادہ بحرانی ہو جائے گی۔

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ جاری محاصرے کی بناء پر تعز کے عوام تک امداد نہیں پہنچ پا رہی ہے اور صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کے عوام کو بہت زیادہ مسائل و مشکلات، جبکہ تیس لاکھ سے زائد یمنی شہریوں کو غذائی اشیاء کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یمنی عوام کی مشکلات، بڑے المیے کی شکل میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button