پاکستان

رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرنا حکومت سندھ کی بدنیتی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرنا حکومت سندھ کی بدنیتی پر منحصر ہے، کراچی کی موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے کہ جس شہر کراچی میں ایک دن میں بیس سے پچیس بے گناہ لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہوں، اُس شہر میں دہشت گردی کا کنٹرول ہونا رینجرز کے اقدامات اور اختیارات کی بناء پر ہے، کراچی میں گورنر ہاوس میں ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات کی تائید اور حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات کے مسئلے کو حل کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے اُس کے دائرے کو پورے سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف اقدام کرے گی، تاکہ وہ دہشت گرد کہ جنہوں نے سندھ کے مختلف علاقوں میں پناہ لی ہوئی ہے اُن کے خلاف کاروائی کی جا سکے اور آخری دہشت گرد تک اُن کا مقابلہ کیا جاسکے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اندورن سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کر کے سانحہ شکار پور اور جیکب آباد میں ہونے والے سانحے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اُن کو سزائیں دی جائیں گی اور ان کے سہولت کاروں اور مالی مدد کرنے والے لوگوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button