یمن

انصاراللہ کی جانب سے بدرالدین الحوثی کے مارے جانے کی تردید

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے، سعودی چینل "العربیہ” میں تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی بدر الدین الحوثی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر شائع ہونے کے بعد کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں شائع کرنا، متعصب اور جانبدار ذرائع ابلاغ کی تشہیراتی مہم کا حصہ ہے-

واضح رہے کہ سعودی چینل العربیہ نے اتوار کو یہ دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی بدر الدین الحوثی، سعودی عرب کے سرحدی علاقے آل صیفی میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں مارے گئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button