یمن

یمن میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بم کا یہ دھماکہ دارالحکومت صنعا سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر شبام کی مسجد محویت میں ہوا۔ تا حال شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے۔ دوماہ قبل صنعا میں شیعہ مسلمانوں کی دو مساجد میں ہونے والے بم دھماکوں میں بیس نمازی شہید ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے بھی صنعا کی ایک مسجد پر داعش کے دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا تھا جس میں 23 شیعہ نمازی شہید ہوئے تھے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ چھبیس مارچ سے یمن پر جاری سعودی جارحیت کا مقصد ریاض کے حمایت یافتہ سابق مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے جس کی اس ملک کے عوام مخالفت کر رہے ہیں۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے دوران سات ہزار ایک سو سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور تقریبا چودہ ہزار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button