پاکستان

مظفر گڑھ: امام بارگاہ کے باہر 10 کلو وزنی بم برآمد

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے اتوار کی صبح ایک امام بارگاہ کے باہر دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا،اطلاعات کے مطابق علی پور تحصیل کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں ہفتہ کی شام سے خواتین کی مجلس ہو رہی تھی، تاہم امام بارگاہ کے باہر ایک دودھ کے ڈبے میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، سخت سیکیورٹی کے باوجود بارودی مواد کے امام بارگاہ تک پہنچنے پر علاقہ مکین سوال اٹھاتے رہے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ اویس ملک نےامام بارگاہ کے اطراف سرچ آپریشن کا حکم دے دیا، جیسے کلیئر کردیا گیا۔

ابھی تک کسی نے بم رکھنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم پنجاب حکومت پر یہ سوالیہ نشان ضرور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button