مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

غرب اردن کے شہر جنین کے فلسطینی عوام نے پیرکو الجملہ چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان احمد ابوالرب کی شہادت کی خبرسامنے آنے کے بعد سڑکوں پرنکل کرمظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی –

مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے – مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے صیہونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کا انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا –

مظاہرے کے شرکا مطالبہ کررہے تھے کہ صیہونی حکام پر مقدمہ چلایا جائے – فلسطینی مظاہرین نےصیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور تیزکرنے کے عزم کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button