یمن

یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

یمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسیز نے بدھ کے روز جنوبی یمن میں سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے-
یہ سعودی ہیلی کاپٹر، صوبہ تعز میں اپنے ایجنٹوں کے لئے ہتھیار لے جا رہا تھا-
اس آپاچی ہیلی کاپٹر کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ نچلی سطح پر پرواز کر رہا تھا اور سعودی ایجنٹوں کے لئے جدید قسم کے ہتھیار گرا رہا تھا-
اس ہیلی کاپٹر میں موجود ہتھیاروں کے باعث، بہت خوفناک دھماکہ ہوا-
یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ بدھ کے روز سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے رازخ اور مجز علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بیس عام شہری شہید اور سات دیگر زخمی ہوگئے-
سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مضافاتی علاقے النوعہ میں ایک اسکول پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد یمنی طالب علم شہید ہوگئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button