یمن

سعودی عرب کے حامی ممالک کو یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا انتباہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفترکے رکن عبدالملک العجری نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حامی سبھی ملکوں کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ یمن میں جنگ ایک لاحاصل جنگ اور بلاجواز جنگ ہے اور ان ملکوں کو جلد ہی اپنی حمایت کی شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا –

یمن کی عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ یمن پر حملے میں سعودی عرب کے حامی ممالک اس وقت دوراہے پر کھڑے ہیں ایک طرف تو وہ سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے اور دوسری طرف اپنے عوام اور دنیا کے سامنے انہیں مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ان کے پاس یمن پر حملے میں سعودی عرب کاساتھ دینے کا کوئی جواز اور بہانہ نہیں ہے –

اس درمیان یمنی فوج کے ایک ترجمان عزیزراشد نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیارہے – انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اب تک سعودی عرب کے تین بحری جنگی جہازوں دسیوں ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں اور ہزاروں بکتربندگاڑیوں اور ٹینکوں کوتباہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب اور ان کے ایجنٹوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرلیا ہے-

یمنی فوج کے مذکورہ ترجمان نے کہا کہ سعودی حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کےجوابی حملے ہمیشہ سخت رہے ہیں – ان کاکہنا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس جارح قوتوں کو ایسا سبق سکھا ئے گی کہ پھرکسی بھی دوسرے ملک پر وہ جارحیت کی جرائت نہیں کرسکیں گے – اس درمیان مارب میں یمنی فوج نے سعودی عرب کے دسیوں ایجنٹوں کو جو کوفل کےعلاقے میں حملہ کرنا چاہتے تھے ہلاک کردیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button