یمن

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری، کئی افراد شہید اور زخمی

دو سو نو دن گزرنے کے باوجود یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا، شمالی صوبے صعدہ، شمالی مغربی صوبے حجہ اور مرکزی صوبے مآرب میں رہائشی مکانات اور شہری تنصیبات کو ایک بار پھر جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے جحملیہ نامی علاقے پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرا‏ئع کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیارے شہر پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں جس کے سبب تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔
جارح سعودی- امریکہ لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز بھی صوبہ تعز کے علاقے مخا میں ایک شاہراہ پر بمباری کی تھی جس میں کم سے کم دو بے گناہ یمنی شہری شہید ہوگئے تھے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے قاتل طیاروں نے صوبہ حجہ کے علاقے عبس پر تین مرتبہ بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح کے رہائشی علاقوں میں بھی پڑے پیمانے پر فضائی حملے کئے ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ریاض کے حمایت یافتہ سابق مفرور صدر منصور ہادی کو دوبار اقتدار میں لانا تھا۔ یمن پر سات ماہ سے جاری حملوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اسلامی دنیا کے اس غرب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button