مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی بحریہ کا غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر حملہ

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے منگل کی رات غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر حملہ کیا- اطلاعات کے مطابق صیہونی بحریہ نے غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر کئی مارٹر گولے داغے ہیں- ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے- واضح رہے کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی کا زمینی، بحری اور ہوائی محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے اور صیہونی بحریہ فلسطینی ماہی گیروں پر آئے دن حملہ کرتی رہتی ہے- غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ فلسطینیوں پر تشدد کرتی ہے اور ان کو ماہی گیری کی اجازت نہیں دیتی- غزہ پٹی میں تقریبا” تین ہزار پانچ سو فلسطینی ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button