یمن

ابھی اسٹریٹیجک مرحلہ شروع نہیں ہوا ہے: یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ابھی اسٹریٹیجک آپشن پر عمل کا مرحلہ شروع نہیں ہوا ہے اور اب جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کا مقصد اسٹریٹیجک مرحلے کے لئے زمین ہموار کرنا ہے۔

ان کا اشارہ صوبہ مارب میں جارح اتحادی ملکوں کے فوجی ٹھکانے پر بیلیسٹک مزائیل سے کئے جانے والے حملے کی جانب تھا جس میں یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے کم سے کم تین سو فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ میری نظر میں یمن کے عوام جانتے ہیں کہ ان کے پاس متعدد آپشن ہیں اور یہ بات جارحین کو بھی معلوم ہے- انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک امور کے تمام ماہرین یہ سمجھ سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ انقلابی قیادت کے صحیح فیصلے کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عوامی انقلابی کمیٹی ہی اس جنگ کو کنٹرول کر رہی ہے اور امور کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ بھی عوامی انقلابی کمیٹی کرتی ہے کہ یمن پر ہونے والے حملوں کا کب اور کیسے جواب دینا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button