دنیا

غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے، نیویارک میں اسرائیل مخالف یہودیوں کے مظاہرے

غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے ایک سال پورے ہونے پر، نیویارک شہر میں اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکا، غزہ پٹی کے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت بند کرے۔ مظاہرے کی اپیل اسرائیل مخالف تنظیم، جیوش وائس فار پیس نے کی تھی۔ یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ سال کے حملوں میں، اکیاون دن تک غزہ پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو ہزار دو سو فلسطینی شہید اور ایک ہزار نو سو گھر تباہ کردئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button