یمن

یمن: رضاکار فورسز اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی صوبہ ابین میں عوامی انقلابی تحریک کی حامی عوامی رضا کار فورسز اور مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ عناصر کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے- منصور ہادی سے وابستہ جنگجؤوں نے عوامی رضاکار فورسز کے چار افراد کو رہا کیا ہے جس کے عوض یمنی فوج کی چھاؤنی کے قریب سے گرفتار کئے جانے والے منصور ہادی اور سعودی عرب سے وابستہ چار آلہ کاروں کو آزاد کردیا گیا- یمن میں جنگ تیز ہونے کے بعد سے پہلی بار قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے- اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ اور مستعفی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کی خبر دی تھی- پہلی اگست کو عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یکطرفہ طور پر ایسے سو قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جو دھوکے میں آکر سعودی عرب کے آلہ کار بن گئے تھے اور انھوں نے اپنے اقدامات پر شرمندگی کا اظہار کیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button