پاکستان

شجاع خانزادہ دہشت گرد قوتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار تھےعلامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خود کش حملے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرد شجاع خانزادہ سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ دہشت گرد قوتوں کے خلاف ایک مضبوط سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے،ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے ان مذموم عناصر کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور اب یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،و حدت ہائوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے بہت سارے مراکز ابھی تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی شکل میں موجود ہیں، وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کو ان مدارس کا بھی آپریش کرناچاہیے جہاں طالبانی فکر کا نصاب پڑھایا جاتا ہے کالعدم مذہبی تنظیموں کے سہولت کار اور معاونین خواہ وہ کسی بھی شعبہ میں ہوںان پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔جو بھی شخص دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے اسے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتارکیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا شجاع خانزادہ کی شہادت ملک و قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے اس سانحہ پرمجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شجاع خانزادہ سمیت دیگر شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button