پاکستان

سپاہ صحابہ کے ملک اسحاق گروپ نے اپنے سرغنہ کی موت کا بدلہ احمد لدھیانوی ، رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف سے لینے کا اعلان کر دیا

کالعدم تکفیری دہشتگرد انجمن سپاہ صحابہ کے دھڑے آپس میں لڑ پڑے۔ ملک اسحاق گروپ کی جانب سے لدھیانوی اور خادم حسین ڈھلوں کو قتل کرنے کا اندیشہ۔ ملک اسحق گروپ سمجھتا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے پولیس مقابلے (جس میں ملک اسحق اور غلام رسول ہلاک ہو گئے تھے) کے پیچھے لدھیانوی اور خادم حسین ڈھلوں کا ہاتھ ہے۔

اس کے علاوہ اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے حوالے سے بھی تکفیری دیوبندی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے حلقوں میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ اس گرفتاری کے پیچھے بھی احمد لدھیانوی اور اس کے نائب خادم ڈھلوں کا ہاتھ ہے – آنے والے دنوں میں ان تکفیری گروہوں کے درمیان موجود اختلاف مزید کھل کر سامنے آنے کے امکانات ہیں اور اب بات صرف ان دہشت گردوں کے حامیوں کے آپسی قتل سے آگے بڑھ کے ان سرغنوں تک بھی پہنچ سکتی ہے –

umat7

متعلقہ مضامین

Back to top button