یمن

انصاراللہ کو سعودی جارحیت سے مقابلے کا مکمل اختیار

یمن کی سیاسی پارٹیوں اور مختلف گروہوں نے عوامی تحریک انصار اللہ کو سعودی عرب کے خلاف ہر طرح کا آپشن استعمال کئے جانے کا مکمل اختیار دے دیا-
العالم نیوز چینل کے مطابق یمن کی سولہ سیاسی پارٹیوں اور گروہوں نے ایک دستاویز پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سعودی عرب کا مقابلہ کرنے کے لئے انصار اللہ عوامی تحریک کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ اس دستاویز میں دشمن کے مقابلے میں فوج اور عوامی فورس کے اقدامات کی قدردانی بھی کی گئی- یمنی عوام نے بھی گذشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں کے دوران عبدالملک الحوثی سے درخواست کی تھی کہ وہ، یمن میں جاری اقتدار کے خلا اور سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں اسٹریٹجک آپشن کا استعمال کریں- انصار اللہ عوامی تحریک کے سربراہ نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ یمن میں جاری اقتدار کے خلا اور سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں حکمت عملی تیار کی جارہی ہے- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی اعلان کیا ہے کہ صدارتی کونسل اور متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لئے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے- یاد رہے کہ سعودی افواج نے بعض عرب ممالک کی مدد سے چھبیس مارچ کو یمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button