یمن

یمن میں دشمنوں کے مقابلے میں فوج اور عوامی فورس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی فورس دشمنوں کے مقابلے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے المسیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران یمن کے دشمنوں کے بےبنیاد پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں یمن کی فوج اور عوامی فورس عدن میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔ محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ دشمنوں نے عدن میں جو کچھ حاصل کیا ہے اور جس کی ان کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر کی جاتی ہے وہ یمن کی فوج اور عوامی فورس کی پیش قدمی اور کامیابیوں کا ایک فیصد بھی نہیں ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں القاعدہ اور داعش کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ جو کچھ انہوں نے دوسرے ممالک میں انجام دیا ہے اس کا ارتکاب وہ یمن میں بھی کریں۔ دریں اثنا یمن کی فوج اور عوامی فورس نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں دہشت گرد گروہوں القاعدہ اور داعش کے ٹھکانے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے آپریشن کر کے صوبۂ تعز کے علاقے العصیفرہ میں واقع دہشت گرد گروہوں کے گڑھ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button