پاکستان

یمن کے شہری علاقوں پر سودی عرب کے حملے جنگی جرائم ہیں، صاحبزاد حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے فائنل راؤنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بڑی سیاسی پارٹیاں پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیاں بن چکی ہیں۔ یمن میں شہری علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے جنگی جرائم ہیں۔ حکمران عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے انہیں صبر کی تلقین کر رہے ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے گماشٹے پال رکھے ہیں۔ پاکستان تاریخ کے اہم اور نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ کرپشن کرنے والی بڑی مچھلیوں کو احتساب کے شکنجے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے چیئرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ غلام قطب الدین نے صاحبزادہ حامد رضا کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو مذہبی رواداری اور اختلاف رائے کو برداشت کرنے کے کلچر کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کیلئے مہلت عمل ختم ہو رہی ہے۔ عیدالفطر کے بعد نئی سیاسی صف بندی ہو گی ۔ فوج مارشل لاء لائے بغیر ملک کے حالات درست کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button