پاکستان

انصاف کے تقاضوں کے مطابق گورنر کا انتخاب سکردو سے کیا جائے، شیخ حسن جعفری

امام جمعہ و جماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گورنر کا انتخاب سکردو سے ہونا چاہیے۔ اعلیٰ عہدوں کی تقسیم کے دوران انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے علاقے کی ترقی اور وسیع تر مفاد کے لئے کام کریں۔ انتخابات سے قبل وزیراعظم نے جو اعلانات کئے تھے اب ان پر ہر صورت عمل درآمد ہونا چاہیے۔ شیخ حسن جعفری نے خطبہ جمعہ کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی تعریف کی اور انہیں بہادر محب وطن فوجی سربراہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button