پاکستان

ن لیگ سے اتحاد ممکن نہیں،مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر

مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، کسی صورت ن لیگ کےساتھ اتحاد ممکن نہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئےاپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button