پاکستان

امن تباہ کرنے والے دہشتگرد معافی کے لائق نہیں،ثروت قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن تباہ کرنے والے دہشت گرد معافی کے لائق نہیں ہیں ،قانون اپنی راہ ہموار کرتے ہوئے امن وامان کے قیام کو یقینی بنائے ،ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خور وجرائم پیشہ عناصرکی حمایت پہلے کی نہ آئندہ کریں گے۔ سیکٹر کنوینرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے گرفتار کارکنان پر سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور زمین تنگ کردی گئی تھی مرکز اہلسنت سے گرفتار کارکنان میں کچھ پر سیاسی مقدمات ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ،کسی بھی ملزم کے جرم کی حمایت نہیں کرسکتے ،رینجرز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھے ،جرائم اور لاقانونیت کے خاتمے کے لئے ہم حکومت اور اداروں کے مثبت اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے ،ملزمان کے مجرم ثابت کرنے کا تعین عدالت نے کرنا ہے اگر ہمارا کوئی بھی کارکن مجرم ثابت ہوا تو اس سے اعلان لاتعلقی کرینگے قانون اس کی سزا کا تعین خود کرے ،کراچی کا امن معیشت کے مستحکم ہونے کی ضمانت ہے ،شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام پر ظلم ہے ، شہریوں کی گرمی کے باعث اموات پر افسوس ہے ،حکومتی سطح پر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،حکومت دو یوم کی چھٹی کا اعلان کرکے شہریوں کو پارکوں اور تفریحی مقامات پر سہولتیں فراہم کرے ، عوام کو ریلیف کے بجائے مشکلات کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،اہلسنت کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،قید وبند کی صعوبتیں ،جھوٹے مقدما ت ہمیں حق کی راہ سے نہیں ہٹاسکتے، آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button