مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ رام اللہ میں اسیرعدنان اورجرارکے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مظاہرے۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}آج مقبوضہ رام اللہ میں بعض فلسطینی عہدیداران اورسماجی کارکنوں کی جانب سے اسرائیلی جیلوں میں قیدخضرعدنان اورخالدۃ جرارکی جانب سے کئے گئے بھوک ہڑتال کے ساتھ اظہاریکجہتی کے مظاہرے ہوئے۔

العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق مقبوضہ رام اللہ میں واقع عوفرجیل کے سامنے منعقد ہونے والےاس مظاہرے میں درجنوں افرادنے اسیرعدنان اورجرارکے تصاویراپنے ہاتھوں بلند کرتے ہوئےشرکت کی،اورعالمی برادری سے یہ مطالبہ کیاکہ وہ اس حوالے سے غاصب اسرائیل پردبائو ڈالیں اوروہاں مختلف جیلوں میں قید فلسطینی مظلوم اسیروں کورہائی کے لئے ان کی مددکریں۔
ذرائع کاکہناہے کہ آج 25دن گزرچکے ہیں کہ اسیرعدنان اپنی گرفتاری پراحتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کیاہوا ہے،اس حوالے سےیہ معلومات بھی سامنے آئی ہے کہ ان کی صحت مسلسل گررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button