یمن

سعودی عرب کے خلاف یمنی قبائل کی زمینی جنگ

یمنی قبائل نے نہتے عوام کے خون کا بدلہ لینے کے لئے سعودی عرب کے خلاف زمینی جنگ شروع کر دی ہے- نباء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی قبائل نے سعودی عرب کے فوجیوں کے جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہونے کے باوجود پے در پے حملے کرکے سعودی عرب کے سرحدی علاقے کے چار اڈوں اور ایک مرکز پر قبضہ کرلیا ہے اور یوں سعودی عرب کے فوجی کمانڈروں کو حیرت زدہ کر دیا ہے- فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن دشوارگذار علاقوں کے باعث ہزاروں سعودی فوجیوں اور دوسرے ممالک سے کرائے پر لئے گئے فوجیوں کی شکارگاہ بن جائے گا کیونکہ انھیں یمن کی تجربہ کار فوج کا سامنا کرنا ہوگا- سعودی عرب کی جانب سے سینگال کے اکیس سو فوجیوں کو کرائے پر حاصل کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی فوجی یمن میں زمینی جنگ سے اپنی ناتوانی کے باعث کس حد تک خوفزدہ اور پریشان ہیں کیونکہ یمنی قبائل کے جوانوں نے، سعودی عرب کے جازان علاقے میں کمین لگا کر دس سعودی فوجیوں اور ایک اعلی فوجی افسر کو ہلاک کردیا ہے- دوسری جانب رپورٹیں ملی ہیں کہ جنگ یمن کے آغاز سے اب تک یعنی چالیس دنوں کے دوران ہزاروں سعودی فوجی فرار کر گئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button