مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مقاومت کی جانب سے شیخ یاسین کی11ویں برسی کاانعقاد۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}حماس کے بانی شیخ احمدیاسین کی11ویں برسی کے موقع پر فلسطینی مقاومت کی جانب سے ہتھیارنہ ڈالنے اوردشمن کے مقابلے میں سختی کے ساتھ ڈٹ جانے کے حوالے سے بیانات سامنے آئے ہیں۔

العھدنیوزرپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے قائدوبانی شہیدشیخ احمدیاسین کی گیارویں برسی کے موقع پراس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی بھی قیمت پرہتھیارڈالنے کے لئے تیارنہیں ہے اورغاصب صہیونی کے مقابلے اورسختی کے ساتھ ڈٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت کی ایک تاریخ ہے جوفلسطینی عوام نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے بنائی تھی،اس حوالے سے ان کاکہناتھا کہ شیخ یاسین کے افکارزیادہ مضبوط ہیں لہٰذا ہرفلسطینی کے دلوں میں شیخ یاسین کے ہرحکم موجودہیں جوانہوں نے غاصب اسرائیل سے آزادی حاصل کرنے کے لئے کہاتھا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جہاداسلامی کی جانب سے بھی تمام فلسطینیوں کواتحاداور شہداء کے ارواح کے ساتھ تجدیدعہدکا پیغام سامنےآیاہے۔
حماس کامزیدکہناتھاکہ شیخ یاسین نےفلسطینیوں کوایک دینی اورقومی جذبہ عطاکیاتھا اورہم ان کی اس عظیم ورثے کی حفاظت کرتے رہیں گے،اس لئے کہ غاصب اسرائیل کاخیال تھا کہ وہ شیخ یاسین کو شہیدکرکے سمجھاتھا کہ مقاومت اب جلدختم ہوجائے گی، لیکن اس کے خلاف کہ مقاومت دشمنوں کے سامنے اورمضبوطی سے ابھرگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button