عراق

لشکر امام علی (ع) کی ہیبت: ابو عزرائیل کے بعد داعش کی موت ابو غضب بھی سامنے آگیا

عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں شامل مجاہدین اسلام نے بہادری کے ایسے جوہر دیکھائے کے دشمن بزدل داعش میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ہے، داعش جو عراق کے بیشتر حصوں پر قابض تھی اور آگے کی جانب پیش قدیمی کرہی تھی لیکن عراقی شیعہ و سنی ملیشیاءاور عراقی افواج نے سپاہ قدس امام زمانہ عج کی فوج کے کمانڈر جنرل قاسیم سلیمانی کی قیادت میں داعش کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے اور اب وہ قابض کیئے گئے علاقے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

داعش کے خلاف اس جنگ میں ایک لشکر امام علی علیہ سلام کے نام سے موسوم ہے، جو تقریباً سال قبل تشکیل پایا ،لیکن اس لشکر کے سپاہیوں نے نام علی علیہ سلام کا ایسا لاج رکھا کہ آج دنیا بھر میں ذرائع ابلاغ اس لشکر کے مجاہدوں کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے، انہیں امیں سے ایک ابو عزارائیل ہیں جنہوں نے اپنی بہادری اور دہشت سے داعش کی صفوں میں خوف پیدا کیا، اب ایک اور نئے مجاہدکی تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جسکا لقب ابوغضب ہے،یہ لقب بھی انہیں اس لئے دیا جارہا ہے کہ انہوں نے بھی دولت اسلامیہ کے دہشتگردوں کے خلاف ایسی جنگ لڑی کے داعش انکے نام سے بھی ہیبت و دہشت کا شکار ہوگئے ہیں۔ آج چونکہ میڈیا بہت ترقی کرچکا ہے اسی لئے ایسے مجاہدین کے بہادری پر مبنی قصوں تک ہمیں باآسانی رسائی حاصل ہورہی ہے جو ہماری خوش نصیبی ہے۔

two

one

متعلقہ مضامین

Back to top button